Saturday November 23, 2024

ملک کے تین ٹکڑے اور پاک فوج تباہ ، عمران خان اقتدار سے جاتے ہی دماغی توازن کھو بیٹھے، آصف علی زرداری کا شدید ردِعمل ، ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد: اقتدار سے باہر عمران خان پاکستان کے ٹوٹنے کی باتیں کرنے لگے، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھین جائیں گے اور ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا۔عمران خان نے کہا کہ ’اگر ہم دیوالیہ کر جاتے ہیں تو پاک فوج ہِٹ ہوگی، جب فوج ہِٹ ہوگی تو ہم سے ایٹمی پروگرام لے لیا جائے گا‘۔

اپنے قائد کی کال کا ویٹ کررہی ہو سوچا تھوڑا سا وقت اپنے شوہر کے ساتھ پہاڑوں میں گزارلو اور جب خان دھرنے کی کال دے گا۔ مریم نفیس

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر درست فیصلے نہ ہوئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نےچئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکرے کرنے کی بات نہیں کرسکتا، یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے۔آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا ، بہادر بنو اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر سیاست کرنا اب سیکھ لو۔اس ملک کے تین ٹکرے کرنے کی خواہش ہمارے اور ہماری نسلوں کے جیتے جی پوری نہیں ہوسکتی، انشاء اللہ پاکستان تا قیامت آباد رہے گا۔سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کے عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں۔

عمران خان نے6 دن گزرنے کے باوجود مارچ کا اعلان نہ کرنے کی وجہ بتادی

FOLLOW US