Thursday April 25, 2024

لائیٹ ویٹ جہاز سمیت لاپتہ پشاور کے پائلٹ کی لاش مل گئی ، طیارہ کس چیز سے ٹکرایاتھا؟ پتہ چل گیا

کراچی : بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز “جیرو کاپٹر” گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق ہو گئے۔ جیو نیوز کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل اپنا تیار کردہ جیروکاپٹر کراچی سے فلائی کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے تاہم قاضی اجمل کنڈ ملیر کے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے تین دن قبل لا پتہ ہو گئے تھے۔بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی اجمل کا طیارہ پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا، طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کی لاش مل گئی ہے، قاضی اجمل کا جہاز پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔ قاضی اجمل کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی ہے اور ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا۔ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈملیر سے حب منتقل کیا جارہا ہے۔یادرہے کہ اے آروائے نیوز کے مطابق پشاور کے قاضی اجمل نے اپنا طیارہ خود تیار کیا تھا اور سیاحتی ٹور کی دعوت پر بلوچستان گئے تھے اور گزشتہ 3 روز سے لاپتہ تھے ۔

بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان، کل میچ منسوخ ہونے کے بعد آج بھی شروع نہ ہو سکا، وجہ کیا بنی ؟

پاکستان کی مشہور اداکارائوں کی نازیبا ویڈیوز لیک، ملزم خود بھی اداکار نکلا، کس اداکارہ کے کہنے پر ویڈیوز بنائیں؟

مولانافضل الرحمان صاحب! سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیرمشروط مذمت ہونی چائیے،احسن اقبال

FOLLOW US