Thursday April 25, 2024

کامیاب جوان پروگرام کے 100ارب میں سے کتنے پیسے دیے جا چکے ہیں

فیصل آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کامیاب جوان پروگرام کے 100ارب میں سے اب تک دیے جانے والے پیسے سے متعلق بتا دیا ، کہاکہ اب تک 18ہزار سے زائد افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں ۔ فیصل آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کامیاب پروگرام میں حکومت نے 100ارب روپے رکھے ہیں جن سے 45سال سے کم عمر افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، اب تک اس پروگرام کے تحت22 ارب روپے جاری کئے جا چکے ہیں ، وزیر اعظم کی پالیسی سے کاروبار ، روزگار میں اضافہ ہوگا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ کورونا کے دوران وزیر اعظم کا موقف واضح تھا کہ عوام اور معیشت کو بچانا ہے ، وزیر اعظم نے دنیا کو سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا وژن دیا ، کورونا کے باوجود ہماری معیشت بڑھ رہی ہے ہم اسے مزید آگے بڑھا رہے ہیں ، وزیر خزانہ سمیت پوری ٹیم تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کیلئے تیار رہتے ہیں ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ تاجر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔

’رضا مندی سے ہوا تو الگ معاملہ، نوکری کا جھانسہ دیا تو احتساب ہونا چاہیے‘ زبیر عمر کی مبینہ نازیبا ویڈیو، غریدہ فاروقی کھل کر بول پڑیں

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا اپنی غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے پر ردعمل سامنے آ گیا

کنٹونمنٹ سے جنم لینے والی پی ٹی آئی کو کنٹونمنٹ میں واپس سلا دیا، شہبازشریف

عوامی سواری عوام کی پہنچ سے دور۔ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اتنااضافہ کہ غریب عوام کی چیخیں نکل جائیں گی؟

FOLLOW US