Sunday January 19, 2025

انتظار اختتام پذیر۔پاکستان میں طوفانی بارشوں کا آغاز۔ کب سے بادل برسنےوالے ہیں؟

اسلام آباد: ملک کے بالائی حصوں میں مون سون کا نیا سسٹم داخل، محکمہ موسمیات نے ملک میں نئے مون سون سسٹم کا الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں چوتھے مون سون راونڈ میں 23ستمبر سے بارشیں متوقع ہیں،شہر میں یہ سلسلہ 25 ستمبر تک گراج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش برسائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے شہر میں کہیں درمیانہ درجہ کی اور کہیں کہیں تیز بارش متوقع ہے۔ ماہرین موسمیات کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں اتوار اور پیر سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے باعث ملک کے شمالی علاقوں میں موسم ٹھنڈا ہو جائے گا،

سکولز ،دفاتر ، بینک سب بند ۔ملازمین اور بچوں کی موجیں ۔ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بارشیں ہونے کی صورت میں گرمی کی شدت میں واضح کمی آئے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران اب تک ہونے والی غیر متوقع بارشوں کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں پہلے ہی درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی، جبکہ مزید بارشوں کی صورت میں موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا۔واضح رہے کہ رواں برس ملک میں مون سون سیزن معمول سے کچھ زیادہ طویل ہو گیا۔ عمومی طور پر مون سون سیزن کے دوران ماہ اگست میں زیادہ بارشیں ریکارڈ کی جاتی ہیں، تاہم رواں برس ماہ ستمبر میں بھی ٹھیک ٹھاک بارشیں ہو چکیں، جبکہ رواں ماہ کے دوران مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہاں یہ یاد رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ستمبر کے وسط کے بعد سے گرمی کی شدت میں واضح کمی آ جاتی ہے۔

خبیب نورماگومیدوف کی سالگرہ کے دن انتہائی تیز اور ٹھنڈے پانی والے دریا کی مخالف سمت میں تیرتے ویڈیو سامنے آگئی ، بہادری اور طاقت دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں

میرے شوہر میری وجہ سے مشہور ہوئے۔ جانیے شفاعت علی کی بیوی کون ہیں اور ان کی فیملی سے متعلق چند دلچسپ سچ

FOLLOW US