Thursday April 25, 2024

نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا،ان کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔شوکت ترین

اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کونہیں چھوڑوں گا، ٹیکس ‏چوروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سےغیر رسمی بات چیت میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یکم ‏جولائی سے ٹیکس اقدامات پرعملدرآمد شروع ہو جائے گا اور کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑا جائے ‏گا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ بجٹ میں 383 ارب کی بجائے 264 ارب کےاقدامات ہو سکتےہیں سینیٹ کی ‏خزانہ کمیٹی کےذریعےمختلف شعبوں کوریلیف دیا گیا بجٹ کی مشاورت میں سینیٹ کی تجاویز ‏شامل کی گئی ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ ٹیکس معاملات پر تمام فریقین سے بیٹھ کر بات کرنے کیلئے تیار ہوں تمام ‏فریقین سے بات کرنے کے بعد پالیسی انفورسمنٹ اقدامات ہوں گے ماضی میں ٹیکس چور ٹیکس ‏نوٹس نظرانداز کرتےتھے لیکن اب ایف بی آر کے نوٹسز نظرانداز کرنے والوں نقصان ہوگا۔

FOLLOW US