خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی، وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے

   
   

لاہور : بھارت نے پاکستان میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر لی، وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق، خفیہ اداروں نے وزیراعظم کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی- تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں دہشگردی میں اضافے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، انہوں نے کہ بھارت میں امریکا نے اپنے ٹریننگ کمیپ بنا لیے ہیں- انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو امریکا کے حوالے سے بیان دیا ہے، وہ تاریخ میں پہلے کبھی کسی وزیراعظم نے نہیں دیا، انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے امریکا سے متعلق سخت بیان کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے-

انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی کسی وزیراعظم نے امریکا سے دو ٹوک بات نہیں کی کیونکہ ان کے پیسے بیرون ملک پڑے ہوئے تھے- انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے دنیا کے تمام خفیہ اداروں سے بہتر ہیں- انہوں نے دعوی کیا کہ خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی ہے کہ کس کس جگہ پر دہشگردی کی واردات ہو سکتی ہے- واضح رہے کہ چند روز قبل سینئر صحافی ہارون رشید نے بھی ایک ایسی خبر دی تھی انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے لیاقت علی خان کی طرح اپنی جان خطرے میں ڈال لی ہے۔ یا تو ان کی زندگی کو خطرہ ہے یا پھر ان کی حکومت کو خطرہ ہے۔ایک وہ خطرہ ہوتا ہے جو اپنی حماقتوں کی وجہ سے ہوتا ہے،اور حماقتیں تو کم ہونے کا نام نہیں لیتی، ڈھنگ کا کوئی آدمی رکھا نہیں۔ اپوزیشن تو ظاہر ہے اپوزیشن کرے گی۔لوگ کہہ رہے ہیں کہ امریکا نے تو لیاقت علی خان کو بھی قتل کرا دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایران میں مداخلت سے انکار کیا تھا اور اب عمران خان کے خلاف بھی پراپیگنڈہ شروع ہو گیا،این جی اوز نے بھی کام شروع کر دیا ہے،بڑے پیمانے پر فنڈ ملتے ہیں اور حکومت کو اس کی بھی تحقیقات کرنی چاہئیے۔

ایک صاحب کتابیں چھاپتے ہیں ان کو دس کروڑ روپے ملے،اسی طرح ایک خاتون بھی کروڑ پتی ہو گئی ہیں کیونکہ انہیں فنڈ مہیا کیا جاتا ہے۔جبکہ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے امریکہ کو ہوائی اڈے دینے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس بیان کے بعد ان کی ذات اور حکومت کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے۔ جولائی کے بعد امریکہ کا زیادہ پریشر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کا سد باب کرنا ہے ، ہمیں اس حوالے سے انتظامات کرنا ہوں گے ، بالخصوص لوگوں کو ایک بات سمجھانے کی اشد ضرورت ہے کہ کسی ایسے بیانیے کی زد میں نہ آجانا جس سے زیادہ نقصان اُٹھانا پڑے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی ماحول میں جس قدر نفرت آج پائی جاتی ہے ایسی نفرت پہلے کبھی نہیں تھی ۔ ان کا بس نہ چلے یہ ایک دوسرے کے گلے کاٹ دیں-



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو 14 اگست تک ملک چھوڑنے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 13نشستیں حاصل کر لیں
افسوسناک حادثہ، آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 جوان شہید
آزاد کشمیر انتخابات،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، 6زخمی
وزیراعظم آزاد کشمیر انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئے گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق عمران خان تقریباً 70 فیصد کشمیریوں کے پسندیدہ لیڈر قرار
فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی

سپورٹس
کورونا کے پیش نظر پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
کے ٹو سر کرنے کی جستجو نے ایک اور کوہ پیما کی جان لے لی
میرے میاں کہاں ہیں؟ ساحل پر کرکٹرز کی تصویر پر سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال
”مجھے بھارتیوں نے 50 کروڑ روپے کی آفر کی اور کہا کہ ۔۔“سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حیران کن دعویٰ کر دیا
پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز خطرے میں پڑگیا
ٹوکیو اولمپکس ، خواتین کی عالمی چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy