Monday May 6, 2024

عمران خان کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر مفتی منیب الرحمان بھی میدان میں آ گئے، بیان جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان کی تائید کردی۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابقمفتی منیب نے عمران خان کے امریکی چینل کو دیئے انٹرویو پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور امریکا کو اڈے نہ دینے اور خواتین کے مختصر لباس کے حوالے سے واضح مؤقف پر داد و تحسین پیش کی۔مفتی منیب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم خواتین کے لباس کے حوالے سے وزیراعظم کے مؤقف کی تحسین و تائید کرتے ہیں۔

FOLLOW US