جوہر ٹاؤن میں دھماکا کیسے ہوا، خاتون کا اہم انکشاف ایک آدمی نے موٹرسائیکل کھڑی کی اور پھر اچانک دھماکا ہو گیا

   
   

لاہور: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں،چند زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس پائپ لائن پٹھنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم عینی شاہد خاتون نے اس کے برعکس دعویٰ کیا ہے،خاتون کا کہنا ہے کہ میں ادھر تین بار چکر لگا کر گئی ہوں،جائے وقوعہ کے قریب موٹرسائیکل کھڑی تھی، خاتون کے مطابق موٹر سائیکل دھماکے سے پٹھی تھی۔کسی نے بھی موٹرسائیکل کو نہیں دیکھا لیکن جب ہم اس طرف آنے لگے تو ایک دم موٹرسائیکل پھٹ گئی،پولیس نے موٹرسائیکل لانے والے شخص کو بھی گرفتار نہیں کیا۔

۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے،دھماکا گیس بھی ہو سکتا ہے،ماہرین دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں۔ انہوں نے زخمیوں کے علاج کے لیے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار نے جناح اور دیگر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکا ہوا تھا۔دھماکے کی وجہ سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں۔پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو 14 اگست تک ملک چھوڑنے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی نے فتح کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 13نشستیں حاصل کر لیں
افسوسناک حادثہ، آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 جوان شہید
آزاد کشمیر انتخابات،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، 1شخص جاں بحق، 6زخمی
وزیراعظم آزاد کشمیر انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئے گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق عمران خان تقریباً 70 فیصد کشمیریوں کے پسندیدہ لیڈر قرار
فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی

سپورٹس
کورونا کے پیش نظر پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا
کے ٹو سر کرنے کی جستجو نے ایک اور کوہ پیما کی جان لے لی
میرے میاں کہاں ہیں؟ ساحل پر کرکٹرز کی تصویر پر سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال
”مجھے بھارتیوں نے 50 کروڑ روپے کی آفر کی اور کہا کہ ۔۔“سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے حیران کن دعویٰ کر دیا
پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز خطرے میں پڑگیا
ٹوکیو اولمپکس ، خواتین کی عالمی چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy