Tuesday April 16, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماپراسرار طور پر جاں بحق راستے سے پانی خرید کر پینے سے اہلیہ کی حالت بھی نازک

ہری پور : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پراسرارطورپرجاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی کی حالت بھی نازک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری رانا راشد پراسرار طورپرجاں بحق ہو گئے ہیں ۔جبکہ بیوی کی حالت غیر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رانا رستم کے بیٹے اور پیپلزپارٹی سٹی کے جنرل سیکریٹری رانا راشد بیوی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ تھانہ ملکہ ہانس کے علاقے ہری پور کے قریب پانی خریدنے کے لیے رکے۔ انہوں نے پانی خرید کر دیا جس سے رانا راشد جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ کی حالت خراب ہوگئی۔اس دوران نامعلوم ملزمان نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

FOLLOW US