Sunday May 19, 2024

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا ہوگا؟؟؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں آ ند ھی / تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم خطۂ پوٹھوہار،سا ہیوال ،بھکر،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، بہاولپور اور بہاولنگر کے اضلاع میں چند مقامات پر آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، سوات، چترال ، کو ہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم ، کو ہاٹ، بنوں اوروزیر ستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ۔ تاہم جیکب آباد،حیدرآباد ،مٹھی ،سانگھڑ ،میرپورخاص ،تھرپارکراور بدین میں آندھی/ گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کوہلو،ژوب، بارکھان اور اس کے گردونواح میں آندھی/تیز ہوائیں چلنےکے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور45،تربت،موہنجوداڑواورکراچی میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US