Wednesday April 24, 2024

شہر قائد میں دوکانداروں نے رینجرز اہلکاروں پر تھپڑو اور گھونسوں کی بارش کر دی

کراچی : کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا جرم بن گیا، شہر قائد میں دوکاندار نے رینجرز اہلکاروں پر تھپڑو اور گھونسوں کی بارش کر دی، متعدد رینجرز اہکاروں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا- تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں دکاندار آپے سے باہر ہوگئے، دکانداروں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے آنے والے رینجرز اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس ایس او پیز پر عمل کرانے لیاری کے علاقے بہار کالونی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق 2 دکانداروں نے رینجرز اہلکاروں پر تشدد کیا، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان بھائی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے غریب آباد میں پولیس کی جانب دکانیں بند کرانے کے دوران تشدد کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا۔ احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا تھا کہ لیاقت آباد تھانے کے پولیس اہلکاروں نے گھروں کے دروازوں پر لاتیں ماریں، مشتعل مظاہرین نے غریب آباد کی مین شاہراہ پر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا اور سڑک پررکاوٹیں رکھ کر دونوں اطراف کی سڑک بلاک کر دی تھی۔ احتجاج کے باعث سوک سینٹر سے غریب آباد اور ناظم آباد سے غریب آباد تک بدترین ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ْ

FOLLOW US