مغربی ممالک میں اسلام فوبیا میں اضافہ ہوا اپنے نبی ﷺ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم

       

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں اسلام فوبیا میں اضافہ ہوا ، ہم اپنے نبی ﷺ کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ، ہمارے نبی ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور بدقسمتی سے بعض مغرب ممالک میں مذہب اسلام کو نشانہ بنایا جاتا ہے ، اسلامی نظریات اور مذہبی شخصیات کو آزادی اظہار رائے کی آڑ میں نشانہ بنانے سے دنیا بھر کے تقریباً ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ، او آئی سی ممالک بین الاقوامی برادری کو حضور اکرم ﷺ اور قرآن مجید کے ساتھ مسلمانوں کی دیرینہ محبت اور عقیدت کے بارے میں سمجھانے کے لیے مل کر کوششیں کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے سفیرو ں سے ملاقات کی ، اس دوران اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اب تک مغرب کو یہ باور کرانے میں ناکام رہے ہیں کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین رسالت سے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں ، یہ دنیا اور آزادی اظہار رائے کا مسئلہ نہیں ، جب بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ پیش آیا مغرب نے مسلمانوں کو بدنام کیا جو بالکل غلط ہے ، کسی بھی فرد کے فعل کو پوری امت کا عمل نہیں کہا جانا چاہیئے ، اسلام اور پوری مسلم دنیا نے کسی بھی شکل میں ہونے والی دہشت گردی کی پرزور مذمت کی ہے ، تاہم پوری امت مسلمہ کو کسی فرد کے فعل کا الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیئے، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنا مکمل طور پر بلاجواز ہے۔
وزیراعظم نے گزشتہ سال عالم اسلام کے رہنماؤں کو تحریر کردہ اپنے دو خطوط کا ذکر کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے سفرا کو اسلاموفوبیا کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کے بارے میں آگاہ کیا اور اس مسئلے کو مل کر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، اور کہا کہ پاکستان کے اقدامات کا مقصد باہمی افہام و تفہیم پیدا کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ، اسلام کو انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ساتھ غلط طور پر جوڑنا مسلمانوں کی پسماندگی اور بدنامی کا باعث بنتا ہے ، او آئی سی کو اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے اور امن و برداشت کے لیے اس کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان تمام ممالک اور لوگوں کے درمیان رواداری کے عالمی اقدار کے فروغ، باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے لیے پرعزم ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ، 3 ایف سی اہلکار شہید 5 زخمی ہوگئے
وزیراعظم عمران خان روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے مدینہ منورہ کی مقدس دھرتی پر پاؤں رکھنے سے پہلے اپنا جوتا اتار دیا
شہباز شریف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آگیا
اسلام آباد میں لاک ڈاون کا نفاذ ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا اہم بیان سامنے آگیا
گورنر بلوچستان کا مستفعی ہونے سے انکار، وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں وزیراعظم ،وزیر اعلی کی اتنی حیثیت نہیں کہ مجھ سے استعفیٰ دلوائیں۔
پنجاب حکومت کا 8 مئی سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقا مات بند رہیں گے

سپورٹس
انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان اوردورہ انگلینڈ کی یقین دہانی کروا دی
کم عمرترین پاکستانی نوجوان نے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پرسبزہلالی پرچم بلند کردیا
بابراعظم نے آئی سی سی کے ’منتھ آف دی پلیئیر‘ کا اعزازبھی اپنے نام کرلیا
پاکستان کا زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ قومی ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 147 رنز سے کامیابی
ہرارے ٹیسٹ، فالو آن کا شکار ہونے والی زمبابوین ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 220 رنز بنالیے
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ،شاہد آفریدی پھٹ پڑے، ادھر مسجد اقصی کی دیواریں، فرش، فلسطینی خون سے اور ادھر میری آنکھیں بے بسی کے آنسووئوں سے سرخ ہیں

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy