Thursday April 18, 2024

صوبہ بھر میں کاروباری مراکز 6 بجے بند سمارٹ لاک ڈاؤن میں2ہفتوں کی توسیع ،نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔یکم اپریل سے لگائے جانے والا سمارٹ لاک ڈاؤن اب 26 اپریل تک نافذالعمل رہے گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔آٹھ فیصد سے زیادہ مثبت شرح والے شہروں میں آؤٹ تقریبات پر پابندی ہوگی۔ ان شہروں میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد ،سرگودھا اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ رحیم یارخان، بہاولپور، بہاول نگر ،چنیوٹ، حافظ آباد، قصور ،ننکانہ صاحب بھی شامل ہیں۔سیکرٹریہیلتھ کے مطابق پاکپتن ،ٹو بہ ٹیک سنگھ ،شیخوپورہ بھی متاثرہ شہروں میں شامل ہیں۔کورونا کیسز بڑھنے کے باعث خراب حالات کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔

آٹھ فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں تمام تقریبات اور انڈور کھانوں پر مکمل پابندی ہوگی،ان شہروں میں مزارات بھی بند رہیں گے۔میڈیکل سٹور،اسپتال کلینک 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔اس طرح ملک شاپس، گوشت کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی،جنرل سٹور، آٹا چکیاں ،سبزی ،فروٹ شاپ،تندور اور پیٹرول پمپ کھلیں رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب بھر میں سینما ہالز اور تھیٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔ جبکہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز 50 فیصد گنجائش کے ساتھ سفر کر سکے گی۔ٹرین کی سروس 70فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ تمام تفریحی مقامات مکمل طور پر بند رہیں گے ۔صوبہ بھر میں تمام کاروباری مراکز شام 6 بجے بند ہوں گے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جاں بحق ہوگئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 50 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فی صد رہی، ملک میں کورونا وائرس سے رواں برس ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

FOLLOW US