باغوں کاشہر لاہور بھی کچرا کنڈی میں تبدیل صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے

       

لاہور : صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گلی گلی گندگی اور کچرے کے ڈھیر کے باعث باغوں کا شہر لاہور کچرا کنڈی بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق کچرے کے باعث اٹھنے والے تعفن اور بدبو کی وجہ سے گلی محلوں میں شہریوں کے علاوہ بازاروں میں دکان دار بھی پریشان ہیں جب کہ ان کچرے کے ڈھیروں اور گندگی کی وجہ سے تعفن اور بدبو اٹھنے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ پیدا ہوگیا۔ تاہم اس ضمن میں شہر میں صفائی کی ذمہ دار لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا موقف ہے کہ کل سے اضافی وسائل کی مدد سے معمول کے آپریشن کے ساتھ بیک لاگ بھی کلیئر کیا جائے گا۔ یہاں واضح رہے کہ چیئرمین لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملک امجدعلی نون نے سیاسی مداخلت کے باعث اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ،

وزیر اعلیٰ پنجاب کو دیئے گئے اپنے استعفیٰ میں انہوں نے کہاکہ وہ کافی عرصہ سے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے رہے تھے مگراس دوران انہیں سخت سیاسی مداخلت کاسامناتھااس سلسلہ میں انہوں نے حکام بالاکو بھی آگاہ کیامگر عملدرآمد نہ ہوسکا، لہذاوہ سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات میں ان کااپنے عہدہ پر رہنامشکل ہے، لہذاوہ اپنی ذمہ داریاں مزید سرانجام نہیں دے سکتے، لہذاان کااستعفیٰ منظور کیاجائے۔ دوسری جانب لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں 5 ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین اور ماہانہ 85 ہزارلیٹر پیٹرول کی چوری کا انکشاف ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں صفائی کی ذمہ دار لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوگیا ، اس ضمن میں پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایک خط لکھا ، جس میں بتایا گیا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں 5 ہزار سے زائد گھوسٹ ملازمین اور ماہانہ 85 ہزارلیٹر پیٹرول کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے لکھا کہ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی امجد نون ستمبر 2020 سے سیٹ پرتعینات ہیں ، لیکن امجد نون نے کمپنی مافیا کے خلاف کوئی ایک قدم نہیں اٹھایا ، حیران ہوں ایل ڈبلیو ایم سی میں بے ضابطگیوں پرچیئرمین خاموش کیوں رہے ، جو کام وہ چھ ماہ میں نہیں کرسکے میں نے ایک ماہ کردیا ، کمپنی کا بجٹ سالانہ 14 ارب سے کم کرکے 7 ارب پرلانے کا پلان ترتیب دے دیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ 24 گھنٹوں کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی ، وزیر داخلہ
افواجِ پاکستان کا تمسخر اڑانے والوں کو 2 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی،ترمیمی بل منظور
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکا، دو بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے
لاہور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ سماجی اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی۔
کورونا کی صورتحال ابھی بہتر نہیں ہوئی محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی
عمران خان نے عدلیہ کے معزز ججوں پر نواز شریف سے تعلقات کا الزام لگایا وزیر اعظم کو نااہل کرنے کے لیے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور۔

سپورٹس
تیز ترین 50 ون ڈے وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑدیا
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی لمبی چھلانگ دوسری پوزیشن پر آگیا، بھارت ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سب پیچھے رہ گئے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کس کے نام ہو گئی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر ۔۔
بابراعظم کی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے کی شرح ویرات کوہلی،ہاشم آملا سے بہتر
کرکٹرحسن علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری
سابق قومی کپتان کی اہلیہ ایسا بھی کر سکتی ہیں۔۔۔؟ مصباح الحق کی اہلیہ کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیاآپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy