’آج پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں لیکن آئندہ کا کچھ پتہ نہیں‘ حکومتی اتحادی جماعت کا معنی خیز بیان۔۔

       

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آج تو پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے لیکن آئندہ کا پتہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا پیغام بہتر طریقے سے نہیں پہنچ سکا اور ظہرانے میں شرکت تاخیر سے دعوت ملنے پر نہیں کی ، کیوں کہ جن دعوت ملی تو ایم کیوایم کے ارکان اپنے حلقوں میں مصروف تھے۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازنے بند نہیں ہوتے ، وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، اس حوالے سے ایم کیوایم کا اجلاس ہوگا اور اس میں جو فیصلہ کیا گیا اس سے آگاہ کریں گے تاہم ایم کیو ایم کا ووٹ کوئی بھی نہیں خرید سکتا کیوں کہ پیسے پر ووٹ خریدنے والے آج بھی سرگرم ہیں۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں دعوت ملنے کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان نے شرکت نہ کی ، تفصیلات کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن سے پہلے اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ملاقاتوں کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے ، اسی سلسلے میں کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی ، تاہم پی ٹی آئی کی اس دعوت پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی ظہرانے میں شریک نہ ہوا جب کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی طرف سے صدرجی ڈی اے صدرالدین راشدی نے دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مولوی محمود نے بتایا کہ تمام حکومتی اتحادیوں کو ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم ایم کیو ایم کا وفد مصروفیت کے باعث نہیں آسکا ، اس ضمن میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق تمام جماعتیں اپنے طور پر سینیٹ انتخابات کی تیاری میں مصروف ہیں ، اسی لیے ایم کیو ایم ارکان صوبائی اسمبلی بھی اپنی تنظیمی مصروفیت کے باعث پی ٹی آئی ظہرانے میں شریک نہیں ہوسکے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ 24 گھنٹوں کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی ، وزیر داخلہ
افواجِ پاکستان کا تمسخر اڑانے والوں کو 2 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی،ترمیمی بل منظور
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکا، دو بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے
لاہور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ سماجی اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی۔
کورونا کی صورتحال ابھی بہتر نہیں ہوئی محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی
عمران خان نے عدلیہ کے معزز ججوں پر نواز شریف سے تعلقات کا الزام لگایا وزیر اعظم کو نااہل کرنے کے لیے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور۔

سپورٹس
تیز ترین 50 ون ڈے وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑدیا
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی لمبی چھلانگ دوسری پوزیشن پر آگیا، بھارت ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سب پیچھے رہ گئے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کس کے نام ہو گئی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر ۔۔
بابراعظم کی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے کی شرح ویرات کوہلی،ہاشم آملا سے بہتر
کرکٹرحسن علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری
سابق قومی کپتان کی اہلیہ ایسا بھی کر سکتی ہیں۔۔۔؟ مصباح الحق کی اہلیہ کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیاآپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy