Wednesday May 15, 2024

نیب نے سعد رفیق کو بے قصور قرار دیدیا، انکوائری بند کرنے سفارش۔۔

اسلام آباد(نیو زڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کر دی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنے کی تفتیشی ٹیم کی سفارش چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے۔نیب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔

FOLLOW US