Wednesday April 24, 2024

دو لڑکیاں ایک لڑکے کے پیار میں آپس میں لڑ پڑیں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لاہور(ویب ڈیسک) 2 سہیلیاں ایک لڑکے کے لیے آپس میں لڑ پڑیں۔ طلعت نامی لڑکے کی خاطر ایک لڑکی نے دوسری لڑکی کے منہ پر ٹھپڑوں کی بارش کر دی۔دونوں کے مابین لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جب بھی کسی انسان کو کوئی چیز پسند ہے تو وہ اس کو حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگ جاتا ہے۔کوئی بھی چیز پیسوں سے خریدی جا سکتی ہیں لیکن جب بات انسان کی آ جائے تو صورت حال بالکل مختلف ہو جاتی ہے۔ اور جب ایک انسان پر دو لوگوں کا دل آ جائے تو پھر معاملہ کشمکش میں پڑ جاتا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ نجی یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں پر دو لڑکیوں کا ایک ہی لڑکے پر دل آ گیا ۔

دونوں لڑکیوں کے مابین لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ یونیورسٹی کے ایک کیمپس میں پیش آیا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی دوسری لڑکی پر مسلسل چیخ رہی ہے۔ طلعب نامی لڑکا موقع پر موجود نہیں ہے لیکن لڑکی کے جذبات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ س قدر غصے میں ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آغاز میں تو لڑکی زبانی حملوں تک محدود ہوتی ہے اور کہتی ہے کیا تمھیں شرم محسوس نہیں ہوتی؟ لیکن اس کے بعد وہ اس کے چہرے پر تھپڑ مارنے کی کوشش کرتی ہے جس پر دوسری لڑکی بھی کھڑی ہو جاتی ہے اور اسے دھکیلنے کی کوشش کرتی ہے۔ تینوں لوگوں کے درمیان کیا معاملہ ہے یہ تو واضح نہیں ہوسکا تاہم ان لمحات کو پاس بیٹھے ایک طالب علم نے کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کا رد عمل دیکھنے میں آیا ہے۔بعض صارفین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کا ماحول بچوں کے لیے انتہاہی نقصان دہ ہے۔کسی بھی تعلیمی ادارے میں ایسا واقعہ ہو تو انتظامیہ کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے

https://youtu.be/IAz3NeCjii8

FOLLOW US