مولانا فضل الرحمن کو بلوچستان میں حکومت بنانے کی پیشکش سربراہ جے یو آئی نے وزارتوں کیساتھ حکومت میں بڑا عہدہ بھی مانگ لیا

       

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی گورنرشپ مانگ لی،بلوچستان عوامی پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی کہ مولانا آپ اگر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو بلوچستان میں مخلوط حکومت بناسکتے ہیں، آپ کی جماعت کودووزارتیں بھی دی جائیں گی ، مولانا گورنرشپ بھی مانگی ہے۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے تجزیے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھرپور مقابلہ کرنے اور پی ڈی ایم حکومت گرانے کی تیاری کررہی ہے، گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو اور مریم نواز نے اپنی انتخابی مہم چلائی، پی ٹی آئی کے وزراء کے نے مہم میں حصہ لیا۔

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت سازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، اب پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ وہ آزا دکشمیر میں بھی اپنی حکومت بنائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں تقریر میں گلگت بلتستان کی حکومت میں شامل وزراء کو واضح کہا کہ حرام کی کمائی سے بچنا ہے،صادق اور امین رہنا ہے، نہیں تو حرام خوری کرنے والوں کا انجام دیکھ لیں۔پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈنڈے کی تڑی بھی لگائی تھی لیکن ریاست کا اس کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اسی طرح ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بھی پریس کانفرنس کی ، جس پر چیئرمین نیب نے ان سے ملاقات کی اور کہا کہ سیاست کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ تحقیقات میرٹ پر ہوں گی۔نیب نے اس حوالے تین طرح کی بدعنوانی کی رقوم کی تفصیلات میڈیا کو دے دی ہیں ۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے حوالے سے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے لب ولہجے میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے،مولانا فضل الرحمان کے بلوچستان اسمبلی میں ارکان کی تعداد موجود ہے، بلوچستان عوامی پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی ہے کہ مولانا آپ اگر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی مخلوط حکومت ہے،آپ کی ہماری پارٹی ہمارے ساتھ رابطے کرے اور اتحادی حکومت کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ کی جماعت کودووزارتیں بھی دی جائیں گی لیکن اطلاع یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان کی گورنرشپ مانگ رہے ہیں ،ان سے کہا گیا آپ کی اتنی تعداد نہیں ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ اگر محمود اچکزئی کے بھائی کو نوازشریف گوونر بناسکتے ہیں تو ان کی جماعت کا گورنر کیوں نہیں بن سکتا؟



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے
نئی فہرست آگئی!پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی شہید حادثہ منی مرگ کے علاقے میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔۔
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے

سپورٹس
سب سے پہلے پاکستان! حسن علی قومی ٹیم کی خاطر مہنگی ترین غیر ملکی کرکٹ لیگ سے دستبردار ہوگئے
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم14 سال بعد پاکستا ن پہنچ گئی
بابر اعظم بے قصور ہیں، میں ان لوگوںکے بہکاوے میں آگئی تھی۔ اپنےالزامات واپس لیتی ہوںحامزہ مختار نے پاکستانیوں کو سرپرائز دے ڈالا
عمران خان کو بہترین کپتان قرار دینے پر بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں، آئی سی سی پول کے بعد ’دھاندلی‘ کا الزام لگا دیا
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 659 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔۔
دورہ جنوبی افریقہ: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy