Friday April 26, 2024

تحریک انصاف کے بڑے رہنما نے پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے کی حمایت کر دی، کیا وجہ بتائی؟ تفصیل جانیئے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے،اپوزیشن کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے جن کا حکومت پر کوئی دبا ونہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے
کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور کے جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیے، یہ خود ہی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے سارے کے سارے جلسے فلاپ شوز تھے اور ان جلسوں کا حکومت پر کوئی دبا ونہیں، تاہم کورونا کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کی فکر ہے اور عوام کی صحت کی تشویش ہے، لوگ اپنا خیال رکھیں ماسک ضرور پہنیں۔

FOLLOW US