Saturday April 20, 2024

اشتہاری قرار دینا غلط ۔ اسد عمر نے نواز شریف بارے نا قابل یقین بات کہہ دی، ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی ضرورت نہیں تھی ۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک سزا یافتہ قیدی کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان سے نواز شریف کی جان کی ضمانت مانگی تھی اور ہم نے ان سے 7ارب کی گارنٹی مانگی ۔نواز شریف کو ملک سے باہر بھجوانے کا فیصلہ کس طرح ہوا یہ بات سب جانتے ہیں ۔ انہوں نے نواز شریف کی ملک میں واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے حکومت قانون کے مطابق کام کر رہی ہے۔

FOLLOW US