Saturday April 20, 2024

ملک میں سردی کا 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں سردی کا 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی میں اضافہ کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی۔ جس سے درجہ حرارت ایک یا دو ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے۔

اس صورتحال میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہو گئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔14 دسمبر 8۔41 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہو گا جو دن 41۔ 10 پر ختم ہو گا۔یہ بیس سال کا طویل ترین سورج گرہن ہو گا جو امریکہ اور دیگر ریاستوں میں دیکھا جائے گا تاہم یہ پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمہ کے مریض زیادہ متاثر ہوں گے۔چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کے لیے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں۔علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے وسط میں لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں، دھند چھائے رہنے اور سموگ کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر کے وسط میں بارشیں برسانے کا ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا۔ جس سے بارشوں کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے شہر کا موسم شمال مشرق ہوائوں کے چلنے سے خوشگوار قرار دیا اور شہر میں ایئرکوالٹی انڈیکس صبح کے وقت 250 اور رات کے وقت 300 سے تجاوز کرگیا تھا۔

FOLLOW US