Saturday April 20, 2024

دو ماہ میں حکومت کا امیج تباہ کیا جلسے کیے لیکن ایک انٹرویو نے سب تباہ کر دیا، مریم نواز نے اسحاق ڈار کے بیٹوں کے سامنے احتجاج کیا ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے ہماری دو ماہ کی محنت ضائع کر دی ۔ دو ماہ میں حکومت کا امیج تباہ کیا جلسے کیے لیکن ایک انٹرویو نے سب تباہ کر دیا، مریم نواز نے اسحاق ڈار کے بیٹوں کے سامنے احتجاج کیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو ابھی بھی خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔ چند تجزیہ کاروں کے مطابق مریم نواز نے اسحاق ڈار کے انٹرویو پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے صحافی طاہر ملک کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اسحاق ڈار کے بیٹوں سے بات کی ہے اور سخت احتجاج بھی کیا ہے۔

مریم نواز نے اسحاق ڈار کے بیٹوں کو کہا کہ ہم نے 2 ماہ میں جتنی محنت کی اس پر اسحاق ڈار کے انٹرویو نے پانی پھیر دیا ہے۔ 2 ماہ کے اندر ہم نے حکومت کا ایمج تباہ کیا،جلسے کیے لیکن ایک انٹرویو نے سب کچھ تباہ کر دیا۔جب کہ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بعد شریف خاندان میں اختلافات شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے بانڈ کی شرط رکھی مگر یہ عدالت چلے گئے جس پر عدلیہ نے شہباز شریف کی ضمانت پر انہیں باہر بھیج دیا۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جس عدلیہ کے جج نے نواز شریف کو ریلیف دیا کل مریم نواز ان ہی کے خلاف بیان دے رہی تھی تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ عدلیہ اور حکومت اس پر کس طرح سے ایکشن لیتے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ نوازشریف کو پہلے احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیا اور اب وہ ہائیکورٹ کے بھی اشتہاری بن چکے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد شریف خاندان میں اختلافات شروع ہوگئے ہیں۔

FOLLOW US