Friday November 29, 2024

پی ٹی آئی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف اعلان بغاوت کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے اپنی ہی حکومت کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس پر غیر منتخب لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ جنہیں تجربہ نہیں وہ اردگرد جمع ہیں۔ یہ لوگ عمران خان کو غلط معلومات دے کر اپنی دیہاڑی لگا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں فیصل آباد موٹروے ٹول پلازہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ بیورو کریسی نے سازش کر کے ٹول پلازہ دوبارہ فعال کیا، اس سے پاکستان تحریک انصاف بدنام ہو رہی ہے،

اگر ٹول پلازہ ختم نہ کیا گیا تو تاجروں کیساتھ مل کر احتجاج کروں گا۔ راجہ ریاض نے اپنے بیان میں حکومتی جماعت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ فیصل آباد نے سب سے زیادہ سیٹیں جیت کر دی لیکن فیصل آباد کو کوئی وزارت نہیں دی گئی۔چینی سکینڈل سے متعلق انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین بے گناہ ہیں، اب وہ ملک میں واپس آچکے ہیں۔یاد رہے کہ راجہ ریاض اس سے پہلے بھی کئی بار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں

FOLLOW US