کوروناکی دوسری لہر نے شدت اختیار کرلی مزید54اموات، ہزاروں کیسز رپورٹ

       

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 54 اموات ہوئیں جبکہ 3113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 53 لاکھ 86 ہزار 916 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 214 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 881 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 112 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 13 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 37 ہزار 835اموات ہوئی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 23لاکھ 96 ہزار169مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 72 لاکھ 74 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔ امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 69 ہزار555 اموات اور ایک کروڑ 32 لاکھ 48 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں دنیا بھر میں پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔ 24 نومبر کو مجموعی اموات کی تعداد چودہ لاکھ رپورٹ ہوئی۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے
نئی فہرست آگئی!پاکستان دنیا کا دسواں طاقتور ترین ملک بن گیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی شہید حادثہ منی مرگ کے علاقے میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔۔
لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج اور بھارتی فوج کی شدید جھڑپ
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، 2 خواتین سمیت 3 زخمی ، ایک شہری شہید
تشویش ناک خبر، کوئٹہ میں دھماکہ، کئی پولیس اہلکار نشانہ بن گئے

سپورٹس
سب سے پہلے پاکستان! حسن علی قومی ٹیم کی خاطر مہنگی ترین غیر ملکی کرکٹ لیگ سے دستبردار ہوگئے
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم14 سال بعد پاکستا ن پہنچ گئی
بابر اعظم بے قصور ہیں، میں ان لوگوںکے بہکاوے میں آگئی تھی۔ اپنےالزامات واپس لیتی ہوںحامزہ مختار نے پاکستانیوں کو سرپرائز دے ڈالا
عمران خان کو بہترین کپتان قرار دینے پر بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں، آئی سی سی پول کے بعد ’دھاندلی‘ کا الزام لگا دیا
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز 659 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔۔
دورہ جنوبی افریقہ: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy