آرمی چیف بھی وزیراعظم عمران خان کو این آر او پر راضی نہیں کر سکتے، اپوزیشن کی امیدیں دم توڑ گئیں

       

راولپنڈی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ کوئی ورکنگ ریلیشن شپ نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں چلنے والے کیسز تو ایک طرف لیکن آپ نے پارلیمنٹ چلانی ہے۔ کارسرکار چلانے کے لیے اپوزیشن
اچھی ہے یا بُری ہے، آپ اُس سے جان نہیں چُھڑوا سکتے۔لیکن اگر آپ ان سے ہاتھ ملانے کو ہی تیار نہیں ہیں تو پھر یہ جو سب کچھ ہو رہا ہے یہ مایوسی کا نتیجہ ہے۔ تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ آرمی حکومت پر دباؤ ڈال کر راستے پر لے کر آئے۔

لیکن ایک چیز واضح ہے جہاں محمد زبیر کا مشن بھی فیل ہو گیا، وہ یہ ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف بھی وزیراعظم عمران خان کو این آر او پر راضی نہیں کر سکتے۔لہٰذا یہ ان کی ایک قسم کی ناکامی ہے۔ کیونکہ جو کہا جاتا ہے کہ ان کے مابین کوئی صلح صفائی ہو جائے تو وہ نہیں ہو سکتی کیونکہ کوئی ایسا کروا نہیں سکتا۔ تجزیہ کار لیفٹننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان تک پہنچنے سے پہلے ہی آرمی چیف نے کہہ دیا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا، یہ ممکن نہیں ہے۔ اُن کو اندازہ ہے کہ عمران خان کو اگر راضی کرنا بھی ہو تو اسے اس چیز پر راضی نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری اطلاع نہیں ہے، میں یہ اندازے سے کہہ رہا ہوں۔ اُنہوں نے پی ڈی ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ پی ڈی ایم کے کیا مقاصد ہیں، پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے خلاف ثبوت بھی موجود ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
دفاعی میدان میں پاکستان کی ایک اور کامیابی پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر
کراچی سے گرفتار دہشتگرد افغان حساس ادارے کے افسر نکلے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘سے رابطے میں تھے، موبائل فونز کی ابتدائی فرانزک رپورٹ میں انکشاف۔
بھارت کی دہشتگردوں کی حمایت پر اقوام متحدہ نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا۔ افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو پاکستان کے لیے لاحق خطرہ تسلیم کیا
پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے-ٹو سر کرنے میں کامیاب، پاکستان کی بلند ترین چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے انسکب روڈ پر کمشنر آفس دھماکے سے لرز اٹھا،ہلاکتوں کا خدشہ، متعدد گاڑیاں تباہ
پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا

سپورٹس
شاہد آفریدی کی بیٹی کیلئے شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوئی تو یہ جوڑا بھی بن جائے گا ،سابق کپتان کاٹوئٹ
کورونا کے بڑھتے کیسز،پاکستان سپر لیگ 6کو ملتوی کردیا گیا
پی ایس ایل کھیلنا آئی پی ایل سے زیادہ فائدہ مند،ڈیل سٹین کے انٹرویو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا
پی ایس ایل 6ملتوی نہیں ہوگی میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے،پی سی بی نے تصدیق کردی
پی ایس ایل چھ، لاہوراور کراچی کا میچ چھ کروڑبھارتیوں نے دیکھا۔۔
میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy