راولپنڈی(ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس میں 45 سالہ بزرگ شخص زخمی ہوگیا، پاک فوج نے جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے آج پھر ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45 سالہ بزرگ شخص زخمی ہوگیا ہے۔زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔