Thursday April 25, 2024

اپوزیشن کاغریب سے اتنا تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں اور درجن کا آلو سے ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مزار قائد پر کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا،چور بھی کرو اور شور بھی کرو ایسا نہیں چلے گا، کیا ملک کو لوٹنے والوں کو قوم معافی دیگی،اپوزیشن غریب سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلو سے ہوتا ہے،بھارت کے بیانیے کو سپورٹ کیا جا رہا ہے، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، انڈیا کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا ،اب پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہو گی اور فلاحی ریاست بھی بنے گا ،

نوازشریف کو واپس لایا جائیگا ۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے آج پاکستان میں امن ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں سے امن آیا۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان دہشتگردی نہیں سیاحت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی بھی کہتے ہیں کورونا میں پاکستان جیسے اقدامات کرتے تو دس بلین ڈالر بچ جاتے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کورونا میں اپوزیشن نے سیاست کی۔ انہوںنے کہاکہ پینتیس چالیس سال حکومت کرنے کے بعد بھی یہ اپنا علاج باہر سے کراتے ہیں انہوںنے کہاکہ کورونا میں پاکستان کے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہ رہی ہے۔ وزیر مواصلات نے کہاکہ ہم نے پاکستان کو فیٹف سے نکالنا تھا، فیٹف کے معاملے پر بھی اپوزیشن نے تماشا کیا ،فیٹف کے معاملے پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا اور کہا کہ بے شک پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں چلا جائے ہمیں آر او دیا جائے۔ مراد سعید نے کہاکہ سرٹیفائڈ اشتہاری ، چور اور جھوٹا نواز شریف بھی اداروں پر بات کرتا ہے، پانامہ میں آئس لینڈ اور یوکیرائن کے وزیر اعظم گھر گئے، نواز شریف نے کہا پانامہ ان کے خلاف سازش تھی، نواز شریف کو عدالت نے نا اہل قرار کیا۔ انہوںنے کہاکہ جعل سازی کرو تم، مفرور اور اشتہاریوں کا خاندان تم اور سوال بھی کرو، چور بھی کرو اور شور بھی کرو ایسا نہیں چلے گا۔

انہوںنے کہاکہ کیا ملک کو لوٹنے والوں کو قوم معافی دے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریری این آر او مانگا ، نہیں دیا گیا تو اداروں پر تنقید شروع کر دی۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا چار چیزوں پر پاکستان کے خلاف کام کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم نے بھر پور کردار ادا کیا، ہیومن رائٹس کونسل میں تین بار کشمیر مسئلے پر بات ہوئی، آج دنیا میں بھارت دہشتگرد ملک جانا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن غریب سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا کلو کا انڈوں سے اور درجن کا آلو سے ہوتا ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ مودی کو گھر بلائوتم سجن جندال سے مری میں ملاقات کرو تم ،کھٹمنڈو میں مودی سے چھپ کر ملاقات تم کرتے ہو۔ انہوںنے کہاکہ آج بھارت کے بیانیے کو سپورٹ کیا جا رہا ہے، انڈیا میڈیا نے کراچی میں سول وار ڈکلیئر کیا پاکستانی قوم نے بھرپور جواب دیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو بھرپور جواب دینے پر پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ لڑا، انڈیا کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا ،اب پاکستان کی معیشت بھی بہتر ہو گی اور فلاحی ریاست بھی بنے گا ۔ انہوںنے کہاکہ کیا مزار قائد پر جو ہوا وہ صحیح ہوا جب کرپشن کی بات آتی ہے تو کوئی سندھی بن جاتا ہے ، کوئی بلوچی، کوئی پنجابی بن جاتا ہے ،جب آپ کرپشن کر رہے تھے تب قائد کا پاکستان نہیں تھا،کیا کسی ادارے نے آپ سے کہا تھا کہ قطری خط دکھائو،کیا کسی ادارے نے کہا تھا کہ یہ کہو کہ حضور یہ ہیں وہ ذرائع ،کیا یہ بھی کسی ادارے نے کہا تھا کہ نواز شریف اور بیان دے گا بچے اور بیان دیں گے، کیا فرزند زرداری سے کسی نے پوچھا جو کہتے تھے لاک ڈائون ، لاک ڈائون، مراد علی شاہ نے کہا تھا بھوک سے کوئی نہیں مرتا۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کو تھوڑی سی بھی شرم نہیں آتی ،کہتے ہیں میاں ساحب فکر نہ کرو لوگ بھول جائیں گے، انہوںنے کہاکہ ان کو میزائلوں کی ٹیکنالوجی کا پتا ہے تاہم یہ نہیں بتاتے جائیدادیں کیسے بنائیں ، کہتے تھے بھوک سے کوئی نہیں مرتا آپ بھی دو تین ماہ سڑکوں پر نہ آئیں تو کیا آپ مر جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو بالکل واپس لایا جائے گا

FOLLOW US