Wednesday April 24, 2024

سابق رکن اسمبلی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل، پیپلزپارٹی سٹپٹا کر رہ گئی

لاہور( ویب ڈیسک) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اسلام آبادمیںٹائیگرز فورس کا بھرپور کنونشن صر ف ایک ٹریلر تھا،اگر پی ٹی آئی نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا توآل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی ۔ ان خیالت کااظہارانہوں نے حلقہ این اے 127میںپاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی میاں رفیع کے پوتے میاں عثمان کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں رضوان ،ارشد خان، عاطف احمد،صدیق اکبر، غلام مصطفی ،آصف چیمہ اور دیگربھی موجود تھے۔

اس موقع پر جمشید اقبال چیمہ نے میاں عثمان کو پی ٹی آئی کا روایتی مفلر بھی پہنایا ۔ جمشید ا قبال چیمہ نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تاریک ہوتی سیاست کو دیکھتے ہوئے قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اس پر بھارت میں شادیانے بجائے جارہے ہیں۔پاکستان دشمن طاقتیں جانتی ہیں کہ روایتی ہتھیاروں کی جنگ سے کسی طرح بھی پاکستان کی فوج کو کمزورنہیں کیا جا سکتا اور اس کیلئے اندرونی سازشوںکا جال پھیلایا جارہا ہے اورنواز شریف اس کا مہرہ بن رہے ہیں۔ پوری قوم پاکستانی فوج کی پشت پر کھڑی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی نواز شریف کی ملک دشمن عناصر کی ایماء پر کی گئی تقریر کے بعد ان سے لا تعلقی کااظہار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوٹ مار ایسوسی ایشن کے اتحاد میں شامل 11جماعتوں کا جلسہ تھااوردوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کا ٹائیگرز کنونشن تھااور ٹی وی سکرین پر فرق نمایاں تھا۔

FOLLOW US