Thursday March 28, 2024

اسکردو میں مسافر وین پہاڑی تودے کی زد میں آگئی 11 افراد جاں بحق

اسکردو(نیوز ڈیسک) گلگت – اسکردو شاہراہ پر تنگوس کے مقام پر مسافر کوسٹر پہاڑی تودے کی زد میں آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی ۔ کوسٹر کو گلگت – اسکردو روڈ پر تنگوس کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ ایس ایس پی اسکردو اسحاق حسین کے مطابق کوسٹر وین میں 15 مسافر سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اب تک 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی اسکردو کا کہنا ہے کہ مطابق مسافر کوسٹر راولپنڈی سے سکردو آرہی تھی کہ گلگت سکردو شاہراہ پر پہاڑی تودے کی زد میں آکر دب گئی ،

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوسٹر میں 15 مسافر سوار تھے جن میں11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، گاڑی سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں خانقا ماربل کان میں لوڈر کے ساتھ کام کر تے دو مزدور تودہ گرنے سے ایک موقع پر جان بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ میں جان بحق ہونے والے چمن خان ولد فضل خان سکنہ مٹہ مغل خیل اور زخمی لعل جوہرولد فیروز خان سکنہ صوابی شامل ہیں۔ مقامی لوگوں نے دونوں مزدور وں کو ملبے سے نکال دیا گیا جبکہ ریسکیوں 1122کے اہلکار موقع پر پہنچ کر جان بحق اور زخمی مزدور کو ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئی پہنچایا گیا جہاں سے زخمی کو مزید طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت کو چاہیے مزدروں کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مزدروں کو حادثات کے دوران فوری ریلیف مل س

FOLLOW US