پی ڈی ایم جلسے سے زیادہ لوگ کس کے ولیمے میں تھے؟ سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کو چٹکی کاٹ دی

       

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ فلاپ شو تھا۔ اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں مل کر بھی جناح اسٹیڈیم کو بھر نہ سکیں، پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کا جلسہ فلاپ شو تھا کیونکہ اس سے زیادہ لوگ تو فواد کھگا کے ولیمے میں تھے۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ’جلسے میں جو تھوڑے لوگ آئے وہ بتیاں دیکھنے آئے کیونکہ جیسے ہی ان کے خطابات شروع ہوئے تو وہ واپس چلے گئے، عوام کو چھٹی کا دن منانا تھا، اس لیے چند لوگ آئے اور انہیں تقاریر سے کوئی لگاؤ نہیں تھا‘۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ’عوام نے ان کو مسترد کردیا، انہیں تین سال بعد دوبارہ کوشش کرنا پڑے گی کیونکہ آج کا شو بہت ہی فلاپ تھا‘۔ یاد رہے کہ آج اپوزیشن اتحاد نے گوجرانوالہ میں پہلا جلسہ کیا، جس میں کرونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی ہوئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے معاہدے کو بھی سیاسی جماعتیں کسی خاطر میں نہیں لائیں۔ نجی ٹی وی نیوز چینل اسلام آباد کے بیورو چیف نے انکشاف کیا تھا کہ تین بڑی اور گیارہ چھوٹی سیاسی جماعتوں کے پہلے جلسے میں کرونا کی خلاف ورزی کی گئی مگر اُس کے باوجود بھی پنڈال خالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باوجود بھی جگہیں خالی ہیں جبکہ گوجرانولہ کے کے آدھے اسٹیڈیم میں اسٹیج لگایا گیا ہے تاکہ جگہ بھری ہوئی نظر آئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا
آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی فوج کو میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا، دشمن فوج کے اسلحہ پر قبضہ بھی کر لیا
افسوسناک بریکنگ نیوز! جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ،کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے
پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے حملہ پاک فوج کا جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

سپورٹس
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کوششیں شروع کر دیں
نہ کوہلی نہ بابر ۔۔۔شعیب ملک 10 ہزار ٹی20 رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے
بڑھتی عمر کا اثر۔۔آئی پی ایل میں بیٹنگ کے دوران دھونی کھانستے اور ہانپتے نظر آئے
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ہرا کر ایشین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان کے محمد راشد نے بھارت کو شکست دیکر اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نئے کپتان کیساتھ میدان میں اترے گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy