پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک گوجرانوالہ جلسہ پر2 ارب روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف

       

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے پر 2ارب روپے خرچ کیے جانے کا انکشاف ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ظفر ہلالی نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے مجموعی طور پر2ارب روپے خرچ کیے گئے، سوال یہ ہے کہ کس کے پاس 2ارب روپے ہیں؟کیا یہ ایک پارٹی کے پاس ہیں؟تو پھر جو لوگ سوال اٹھاتے ہیں کہ یہ پیسے کہاں سے آئے؟اور کون لایا؟۔

تجزیہ کار نے کہا کہ ویسے تو ایک ہی پارٹی ہے جس کے لیڈرز کے پاس اتنے پیسے ہیں،بلاول بیچارے کے اکاؤنٹ میں ابھی تک کچھ نہیں پایا گیا، ان کے والد صاحب کے پاس شاید ہیں،اگر ان سب کے اکاؤنٹس میں مل کر 2ارب روپے ہوسکتے ہیں تو یہ بہت بڑی رقم ہے۔ ظفر ہلالی نے کہا کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، جہاں ان کے کارکن ہیں ، اس کے علاوہ اتنے پیشے خرچ کیے جانا،لیکن اس سب کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ جلسہ کوئی خاص متاثر کن نہیں تھا۔
دوسری طرف آزاد ذرائع کے مطابق جلسے میں 20 ہزار افراد نے شرکت کی ، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں حکومت کیخلاف میدان سجایا گیا ، جلسے میں عوام کی شرکت کے حوالے سے مختلف دعوے کیے گئے ، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ جناح اسٹیڈیم مکمل طور پر لوگوں کو بھر چکا تھا، جلسہ گاہ لوگوں سے بھری ہوئی تھی ، جہاں ہزاروں افراد کا سمندر جناح اسٹیڈیم امڈ آیا ، جب کہ حکومت کے وزراء کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کا شو زیادہ متاثر کن نہیں تھا ،اس حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار افراد نے شرکت کی ،

جب کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جناح اسٹیڈیم میں 25 ہزار لوگوں کی گنجائش ہے، ن لیگ کی جانب سے جان بوجھ کر اسٹیج گراونڈ میں کافی آگے لگایا گیا تاکہ گراونڈ کو بھرا ہوا دکھا سکیں، تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو گئیں لیکن پھر بھی جناح اسٹیڈیم کو بھرنے میں ناکام رہیں ، اور اپوزیشن جماعتیں جلسہ گاہ میں 17 سے 18 ہزار افراد کو اکٹھا کرنے میں کامیاب رہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا
آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی فوج کو میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا، دشمن فوج کے اسلحہ پر قبضہ بھی کر لیا
افسوسناک بریکنگ نیوز! جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ،کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے
پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے حملہ پاک فوج کا جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

سپورٹس
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کوششیں شروع کر دیں
نہ کوہلی نہ بابر ۔۔۔شعیب ملک 10 ہزار ٹی20 رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے
بڑھتی عمر کا اثر۔۔آئی پی ایل میں بیٹنگ کے دوران دھونی کھانستے اور ہانپتے نظر آئے
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ہرا کر ایشین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان کے محمد راشد نے بھارت کو شکست دیکر اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نئے کپتان کیساتھ میدان میں اترے گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy