بجلی،گیس سمیت یوٹیلٹی سٹورزکی سبسڈی ختم ، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونےوالاہے۔۔؟ تفصیل جان کر پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

       

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے قرض پروگرام جاری رکھنے کے لیے پاکستان پر ایک اور کڑی شرط عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس سمیت یوٹیلٹی سٹورز کی سبسڈی ختم کی جائے۔تفصیلات کے مطابق قرض پروگرام جار ی رکھنے کے لیے آئی ایم ایف نے مزید کڑی شرائط رکھ دیں، بجلی اور گیس سمیت یوٹیلٹی سٹورز کے لیے سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، آئی ایم ایف کے مطالبات پر غور کے لیے وزارت خزانہ میں خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔ سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود کی سر براہی میں خصوصی سیل غیرضروری سبسڈیز کے خاتمے کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے گا اور معاشی اصلاحات پر عمل درآمد

کے لیے بھی تجاویز دے گا۔حکومت نے رواں سال مختلف شعبوں کے لیے 209 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے۔ توانائی کے شعبے کے لیے 150 ارب روپے، یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 3 ارب،سستی گندم کےلیے 13 ارب روپے جبکہ میٹرو بس سروس کے لیے 2 ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے بھی 30 ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے لیے منظور آئی ایم ایف کے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام میں سے حکومت کو اب تک صرف 1 ارب 44 کروڑ ڈالر ہی مل سکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز: دشمنوں کا کاری وار ۔ پاک فوج کے 15 جوان شہید ، پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا
آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی فوج کو میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا، دشمن فوج کے اسلحہ پر قبضہ بھی کر لیا
افسوسناک بریکنگ نیوز! جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ،کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے
پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے حملہ پاک فوج کا جوان شہید
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ 11 سالہ بچی شہید۔ پاک فوج کا منہ توڑ جواب
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

سپورٹس
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کوششیں شروع کر دیں
نہ کوہلی نہ بابر ۔۔۔شعیب ملک 10 ہزار ٹی20 رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز بن گئے
بڑھتی عمر کا اثر۔۔آئی پی ایل میں بیٹنگ کے دوران دھونی کھانستے اور ہانپتے نظر آئے
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انڈونیشین حریف کو ہرا کر ایشین باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پاکستان کے محمد راشد نے بھارت کو شکست دیکر اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
زمبابوے کیخلاف ایک روزہ سیریز، قومی کرکٹ ٹیم نئے کپتان کیساتھ میدان میں اترے گی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy