Thursday April 25, 2024

طلال چوہدری کے جھگڑے کی وجہ خاتون ایم این اے نکلیں ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر تشدد کیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے ایک جھگڑے کے دوران شدید زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔تاہم اب طلال چوہدری کے جگھڑے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیگی ایم این اے عائشہ رجب کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر تشدد کیا،یہ واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا۔طلال چوہدری اور عائشہ رجب کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ان کے بھائیوں نے طلال چوہدری پر حملہ کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کا بازو دو جگہ سے فریکچر ہوا جب کہ ان کے بائیں بازو کی سرجری کی گئی۔

طلال چوہدری کی سرجری لاہور کے نجی اسپتال میں کی گئی۔ جب کہ اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کو طلال چوہدری کو سیکورٹی دینی چاہئیے جبکہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے درخواست ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے علاج معالجے کا خصوصی خیال کیا جائے۔ ہفتہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر لیگی رکن قومی اسمبلی کی جانب سے تشددکے واقعہ کی سی سی پی او لاہور کو ذاتی دلچسپی لے کر واقعے کی ایف آئی آر درج کروانی چاہئیے اور جو قصور وار ہے اسے قانون کے تحت سزا دینی چاہیئے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی ہو گئے تھے۔ طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جھگڑے میں طلال چوہدری کی مختلف ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔ طلال چوہدری کو نجی اسپتال کے ایگزیکٹو روم میں رکھا گیا ۔طلال چوہدری کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

FOLLOW US