Thursday April 25, 2024

سمجھ نہیں آ رہی ترجمان پاک فوج کو وضاحت دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی محمد زبیر نے آرمی چیف سے ہونیوالی ملاقاتوں سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام اباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخارکو یہ وضاحت کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی، جب آپ ایک ملاقات میں اتنے گھنٹے بیٹھیں گے تو نواز شریف اور مریم نواز پرتو بات ہو گی۔ میں نے آرمی چیف کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں آرمی چیف سے ہونیوالی ملاقاتوں پر وضاحت دیتے ہوئےن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کو ایسے بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔

جب آپ اتنی طویل بیٹھک کریں گے تو یقیناً نواز شریف اور مریم نواز کے ایشوز پر بھی بات ہوگی۔ میں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بتایا کہ کہاں میرے لیڈر کے ساتھ لیگل کیسز میں زیادتیاں ہوئی ہیں۔ میں اگر سیاست میں نہ بھی ہوتا تو بھی یہ باتیں کہتا۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان انکار کرے، میں تاریخ اور جگہ بتاؤں گا، محمد زبیر کہتا میرا بڑا تعلق ہے، میں چیلنج کرتا ہوں،آپ کی 36سالوں میں جنرل باجوہ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، ہر ہفتے ایک لیڈرکوایکسپوز کروں گا۔ انہوں نے فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 4مہینے کا وقت اے پی سی نے دیا ہے، چار مہینے کا وقت ہی میں نے دیا ہے، 31دستمبر تک ان کی حالت دیکھنے والی ہوگی، ایک چوری اوپر سے سینہ زوری، آج جتنی مہنگائی ہے ان کی وجہ سے ہے۔آٹے اورچینی کی قیمتیں اس لیے بڑھی کہ اپوزیشن نے لوٹ مار کی۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مجھے بلاؤ گی تو میں نہیں آؤں گا۔ یہ نہیں کہا کہ میں نہیں جاؤں گا۔ بلاول تم تو پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب سے میں قومی سلامتی کا ممبر تھا، اپنی ڈیٹ آف برتھ نکال کے دیکھ لو۔میں نوابزادہ نصراللہ کے ساتھ کشمیر کمیٹی کو لندن اور امریکا میں لیڈ کرتا تھا۔مجھ پر اس پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ آپ کی والدہ یا ذوالفقار بھٹو زندہ ہوتے تو بتاتے کہ شیخ رشید کس کا نام ہے۔

میں نے تنہا ذوالفقار بھٹو کا جلسہ پلٹ دیا تھا۔ میں جواب دے سکتا ہوں لیکن میں اخلاق کے دائرے کو کراس نہیں کرنا چاہتا۔ شہبازشریف کہتے کہ میں ش میں آگیا ہے، میں اس ش میں نہیں ہوں، آپ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں ہم نئے الیکشن کروائیں گے، نہ استعفیٰ دیں گے، نہ دھرنا دیں گے، اور نہ ہی عدم اعتماد لائیں گے۔ میں نواز شریف کو کہتا ہوں کہ آپ کہتے ہیں میں عمران خان کا مخالف نہیں ہوں، آپ مودی ، جندال اور را کے ساتھ ہیں،جس کا ایک ہی ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچاناہے، پاکستان کی سلامتی کی ضامن فوج ہے، خواہ بھاشاڈیم ہو، ٹڈی دل ہو، سیلاب ہو،ہر جگہ سول حکومت کے ساتھ پاک فوج کھڑی ہے۔

FOLLOW US