Thursday March 28, 2024

پہلا ٹارگٹ عثمان بزدار۔۔اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

سلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی چاہتی ہے اپوزیشن کی طرف سے آل پارٹیز کانفرنس میں سپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا جائے ، تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو وزیر اعلی پنجاب مشکل میں پھنس جائیں گے ، لیکن اپوزیشن ابھی سوائے احتجاج کے اور کچھ بھی نہیں کرنے جارہی ۔ ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر چھوٹی جماعتوں کا بہت پریشر ہے ،

ان جماعتوں کے اپنے کارکن کسی تحریک کا حصہ بننے کیلئے تیار نہیں ہیں لہذا ان کو چھوٹی جماعتوں کی سپورٹ چاہیے تاکہ ضرورت پڑنے پر یہ ان کا استعمال کرسکیں ، جبکہ اپوزیشن کی اے پی سی کا مقصد اپنے آپ کو موزوں ثابت کرنا ہے ، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اپوزیشن اے پی سی میں اسپیکر اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرے ، اگر کسی اشارے پر اپوزیشن کے ووٹ حکومتی ڈبوں سے نکل سکتے ہیں توپھر کسی اشارے پر حکومتی ووٹ بھی اپوزیشن کے ڈبوں میں سے نکل سکتے ہیں ، لیکن اپوزیشن طرف سے ایسا کچھ بھی کیا جانا دکھائی نہیں دے رہا ۔ تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں عوام کو بیووقوف بنا نے میں لگی ہیں ، اپوزیشن نہ استعفے دینا چاہتی ہے نہ چاہتی ہے کہ عام انتخابات ابھی ہوں ، اپوزیشن ابھی حکومت میں بھی نہیں آنا چاہتی وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی ایسے ہی رہے وہ حکومت کومزید ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اے پی سی آج اسلام آباد میں ہوگی جس میں‌اپوزیشن جماعتیں ‌حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیں‌ گی

FOLLOW US