Thursday April 25, 2024

محرم الحرام کا چاند ، یکم محرم کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیشن گوئی کر دی، ملک میں محرم کا چاند 20 اگست کو نظر آنے کا امکان، نئے اسلامی سال 1442 ہجری کا آغاز 21 اگست سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں نئے اسلامی سال کے آغاز کی ممکنہ
تاریخ کے حوالے سے پیشن گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں محرم الحرام 1442 ہجری کا چاند 20 اگست بروز جمعرات کو نظر آ سکتا ہے۔20 اگست کو 1441 ہجری کا اختتام ہو جائے گا۔ یوں 21 اگست بروز جمعہ کو یکم محرم الحرام ہو گی، اور 1442 ہجری کا آغاز ہو جائے گا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی 20 اگست کو ہی طلب کیا گیا ہے۔ نئے اسلامی سال کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔

FOLLOW US