Wednesday May 8, 2024

مائنس ون نہیں مائنس تھری۔کون کون جانے والاہے؟ شیخ رشید کی دھماکے دار پیشگوئی ۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد شیخ رشیدنے پھر سے پیشگوئیاں شروع کر دی ہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ ہم آخری انتخاب اور نہ ہی مائنس ون ہیں، مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا، دونوں سیاسی جماعتیں سنگین کیسز میں پکڑی گئی ہیں حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، طے ہو چکا اپوزیشن نالائق ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پٹرول کی قیمت بے وقت اور ایک سازش کے تحت بڑھائی گئیں، چینی کا کیس دونوں طرف سنجیدہ ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی اپنے گندے کپڑے میڈیا پر نہ دھوئے۔ انہوں نے کہا ساری قوم کو انہوں نے لوٹ کر مار ڈالا، اپوزیشن کچھ نہیں کر پا رہی، بد قسمتی ہے وزرا اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا چودھری برادران کہیں نہیں جا رہے، انہوں نے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا شیخوپورہ حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، پھاٹک بند تھا، ڈرائیور نے سائیڈ سے بس گزارنے کی کوشش کی، رواں سال ریلوے کی ترقی کا سال ہے۔

FOLLOW US