Friday April 26, 2024

نواز شریف کی لندن میں خفیہ ملاقاتیں۔۔!!! دو برادر اسلامی ممالک پھر سے ایکٹیو، میاں جی کیا گیم ڈالنے حرکت میں آگئے؟ واقفان حال کا بڑا انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف کی لندن میں خفیہ ملاقاتیں۔ دو برادر اسلامی ممالک پھر سے ایکٹیو ہوگئے، میاں جی کیا گیم ڈالنے حرکت میں آگئے۔ واقفان حال کا بڑا انکشاف۔نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں سینئر صحافی اور تجزیہ عمران یعقوب نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میاں نوازشریف مائنس نہیں ہوئے
بلکہ وہ لندن میں مکمل طور پر دوبارہ ایکٹو ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نیوز چینل جی این این کے پروگرام ” ویو پوائنٹ ” میں واقفان حال کی بڑی خبر دیتے ہوئے تجزیہ کار عمران یعقوب نے بتایا

کہ نواز شریف نے پاکستان میں اپنی صاحبزادی مریم نواز سے رابطہ سیٹلائٹ فون کے زریعے رابطہ شروع کردیا ہے، انہوں نے سیٹیلائٹ فون کا انتخاب اس لیے کیا ہے تاکہ ادارہ ان کی گفتگو ریکارڈ نہ کر سکے۔ پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے عمران یعقوب نے بتایا کہ نواز شریف نے لندن میں ملاقاتیں بھی شروع کر دیں ہیں ، جو گھر یا اپنے بیٹوں کے دفتر میں نہیں بلکہ خفیہ جگہ پر ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ نواز شریف نے 2 برادر ممالک سے رابطے بھی شروع کر دیے ہیں۔

FOLLOW US