وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

       

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دوپہر بخار تھا، جس کے باعث خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، گھر سے ہی اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج دوپہر بخار تھا،لیکن بعد میں ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔ جس کے باعث خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم وفضل سے میں خود کو ابھی بھی مضبوط اور توانا محسوس کررہا ہوں۔ جلد صحت یابی کیلئے میں عوام سے دعاوٴں کی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اب اپنی وزارت کے تمام فرائض گھر سے ہی سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج مصروف ترین دن گزارا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حادی سلیمان پور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بات چیت کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور تنظیم کے طے شدہ اہداف کے حصول میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے بانی رکن ملک ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ کوشاں رہا کہ یہ تنظیم خطہ میں اقتصادی تعاون کا مضبوط اور مستحکم مرکز بن کر سامنے آئے۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقتصادی تعاون تنظیم کو باور کرایا کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025ء کی روشنی میں ممبر ممالک کے مابین علاقائی، تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل ای سی او کو کورونا وائرس کی وباء کے معاشی مضمرات سے نمٹنے اور ترقی پذیر ممالک کی کمزور معیشتوں کو سہارا دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے عالمی سطح پر دی گئی ’’ڈیٹ ریلیف‘‘ تجویز کے خدوخال سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ 18 سالہ لڑکی شہید‘ 6افراد زخمی
بریکنگ نیوز! پاک فوج نے دشمن کے چاروں شانے چت کردیئے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
پاراچنار میں زوداردھماکا۔۔ 20افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ
پاکستان کے بعد مزید 2 ممالک کا ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان
تربت بازار میں زوردار دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ ، شہری آبادی کو نشانہ بنا دیا

سپورٹس
اظہر علی کی انتہائی ناقص کپتانی، پاکستان 20 سال بعد بدترین ریکارڈ اپنے نام کر بیٹھا
بھارتی کرکٹ ٹیم کیلئے زبردست دھچکا، بگ 3 گروپ میں شامل ٹیم نے بھارت کا دورہ کرنے سے صاف انکار کر دیا
مانچسٹر ٹیسٹ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان سے فتح چھین لی
مانچسٹر ٹیسٹ، پاکستان کی فتح کے امکانات پیدا ہوگئے، پاکستانی باولرز نے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے
مانچسٹر ٹیسٹ ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دیدیا
یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی 143 سالہ تاریخ کا وہ اعزاز حاصل کرلیا جو شین وارن یا انیل کمبلے بھی نہ کرسکے

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy