Wednesday April 24, 2024

خان صاحب!!! مہربانی کریں آپ کی بہنوں کی طرح ہے ۔۔۔(ن)لیگ عمران خان کے پاوں پکڑ کر آجکل مریم نواز کےلیے کس چیز کی بھیک مانگ رہی ہے ؟عارف حمید بھٹی نے تہلکہ مچا دیا

لاہور(ویب ڈیسک)نامور تجزیہ کا ر اور کالم نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ(ن)لیگ کی جانب سے حکومت پاکستان سے آجکل مریم نواز کےلیے بھیک مانگ رہی ہے۔ آنے والے کچھ ہی دنوں میں اندر کھاتے ایک بڑی ڈیل متوقع ہے انہوں نے لندن کی سیاسی بیٹھکوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ابھی ایشو ختم نہیں ہوا تھا کہ نوازشریف نے اپنی چال چل دی ۔ ان کی صاحبزادی مریم نواز نے جنوری میں جانا تھا ادھر نوازشریف امریکن لابی کو ہائر کیا اور ان کے ساتھ مل کر لندن میں وائولیشن کی اور اس کا مقصد نوازشریف کی بڑی سیاسی گیم دی جس میں انہوں نے ایسی پلاننگ کی جس سے اہم لوگوں کو وہاں جانا پڑا ۔

عارف حمید بھٹی نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آجکل جو اندر کھاتے حکومت پاکستان سے بڑی سفارشیں کی جا رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا مجھے تو لگ رہا ہے کہ عمران خان کے پاوں پکڑے جا رہے ہیں کہ بھائی جان مہربانی کریں اور محترمہ کو باہر کے ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ جب حمید بھٹی سے لائیو شو میں سوال پوچھا گیا کہ محترمہ کو باہر کے ملک بھجوانے کے لیے کون پریشر ڈال رہا ہے تو حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جیسے عمران خان کو نوازشریف پر ترس آگیا اور ان کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی اسی طرح عمران خان کو بہت جلد مریم نواز پر ترس آنے والا ہے ۔

FOLLOW US