عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا، پٹرول کی قیمت میں 10روپے تک کمی کی تجویز مسترد کر دی گئی

       

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا، پٹرول کی قیمت میں 10روپے تک کمی کی تجویز مسترد کر دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ختم ہو گیا، پٹرولیم لیوی میں 10 روپے تک فوری کمی کی تجویز مسترد کر دی گئی۔حکومت نے گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25
روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔اسی روز پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ موگاز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کی جانب سے یکم جولائی 2020 سے پیٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے ممکنہ اضافے کا مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں ریٹیل آؤٹ لیٹس پر مصنوعات کی فراہمی میں کمی کی جاسکتی ہے تاہم پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان اس وقت ختم ہو گیا جب پٹرولیم لیوی میں 10 روپے تک فوری کمی کی تجویز مسترد کر دی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شیخوپورہ: مسافربس کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی‘ 19افراد جاں بحق
ملک بڑے نقصان سے بچ گیا 5سیکیورٹی اہلکاروں نے جان کا نظرانہ پیش کرکے حملہ ناکام بنادیا
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈران مار گرایا
دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید، 1 دہشت گرد ہلاک
بھارتی فورسز کی ایل او سی پر حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر بلا شتعال فائرنگ۔
نیپال نے ’لیپولیخ‘ کے سرحدی علاقے میں فوج تعینات کردی

سپورٹس
گرانٹ فلاور کا یونس خان پر چھری گلے پر رکھنے کا الزام، معاملے کی حقیقت سامنے آگئی
عالمی شہرت یافتہ مسلمان روسی باکسر خبیب کے والد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
ورلڈ کپ 1999ء میں پابندی کے باوجود بیگم کو ہوٹل روم کی الماری میں چھپا کر ساتھ رکھا تھا، مایہ ناز پاکستانی کرکٹر کا انکشاف
عثمان کا دماغ ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا ،اس لئے ماسک اُلٹا پہنا عثمان شنواری کی اہلیہ کا شوہر پر طنز
مودی ظالم ہے اور ظالم کو ظالم کہتا رہوں گا،ہربھجن اور یووراج کی ناراضی اور دوستی ختم ہونے پر کوئی افسوس نہیں
مجھے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سمجھ نہیں آرہی ہے، شاہد آفریدی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy