فواد چوہدری نے متنازعہ انٹرویو وزیراعظم کے کہنے پر دیا شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا نا م لینے کی اجازت عمران خان سے ملی

       

لاہور(ویب ڈیسک) فواد چوہدری نے متنازعہ انٹرویو وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ فواد چوہدری کو ایسا انٹرویو دینے کی اجازت دی گئی تھی، انہوں نے خود سے کچھ بھی نہیں کیا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا نام لیا وہ انہوں نے خود نہیں لیا ، انہیں وزیر اعظم کی اجازت ملی تھی۔

تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انٹرویو کے بعد فواد چوہدری کے سرزنش کی تھی، لیکن وہ ان کا انداز ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل منظرعام پر آنے والے انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے جہانگیرترین نے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا، بعد میں اسد عمر نے واپس آ کر جہانگیر ترین کو ہی فارغ کروا دیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی ٹیم ہل کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو موقع مل گیا ہے جو کسی خاص ایجنڈے پر آئے تھے، الیکشن سے قبل عمران خان کے ساتھ نتھیا گلی میں بہت زیادہ وقت گزارا ہے جس کے بعد محسوس کیا تھا کہ وہ اس سسٹم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیم تیار کی تھی، لیکن آپس میں لڑائیوں کی وجہ سے وہ ٹیم تقسیم ہو گئی اور عمران خان کا مقصد درمیان میں رہ گیا۔ تا ہم ان کے بیانات کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف میں ہلچل مچ گئی تھی جس کے بعد مختلف قسم کے بیانات بھی سامنے آتے رہے۔ لیکن اب تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ فواد چوہدری کو ایسا انٹرویو دینے کی اجازت دی گئی تھی، انہوں نے خود سے کچھ بھی نہیں کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شیخوپورہ: مسافربس کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین سے ٹکرا گئی‘ 19افراد جاں بحق
ملک بڑے نقصان سے بچ گیا 5سیکیورٹی اہلکاروں نے جان کا نظرانہ پیش کرکے حملہ ناکام بنادیا
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس ڈران مار گرایا
دہشتگردوں کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 2 جوان شہید، 1 دہشت گرد ہلاک
بھارتی فورسز کی ایل او سی پر حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر بلا شتعال فائرنگ۔
نیپال نے ’لیپولیخ‘ کے سرحدی علاقے میں فوج تعینات کردی

سپورٹس
گرانٹ فلاور کا یونس خان پر چھری گلے پر رکھنے کا الزام، معاملے کی حقیقت سامنے آگئی
عالمی شہرت یافتہ مسلمان روسی باکسر خبیب کے والد کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے
ورلڈ کپ 1999ء میں پابندی کے باوجود بیگم کو ہوٹل روم کی الماری میں چھپا کر ساتھ رکھا تھا، مایہ ناز پاکستانی کرکٹر کا انکشاف
عثمان کا دماغ ’ارطغرل غازی‘ دیکھنے میں ختم ہوگیا ،اس لئے ماسک اُلٹا پہنا عثمان شنواری کی اہلیہ کا شوہر پر طنز
مودی ظالم ہے اور ظالم کو ظالم کہتا رہوں گا،ہربھجن اور یووراج کی ناراضی اور دوستی ختم ہونے پر کوئی افسوس نہیں
مجھے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سمجھ نہیں آرہی ہے، شاہد آفریدی

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy