Saturday May 18, 2024

عوام عید گھر پر منائیں، فرنٹ لائن ڈاکٹرز، پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یاد رکھیں، مولانا فضل الرحمان کا عید کا خطبہ

خیبر پختونخوا: عوام عید گھر پر منائیں، فرنٹ لائن ڈاکٹرز، پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یاد رکھیں، مولانا فضل الرحمان کا عید کا خطبہ،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آبائی گاؤں عبدالخیل میں نمازعید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے اور پاکستانی کورونا کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ عید الفطر انتہائی سادگی سے منانی چاہیے، عیدالفطر کے روز ہمیں جہاز حادثے کے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے، ہمیں فرنٹ لائن ڈاکٹرز، پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یاد رکھنا چاہیے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جتنا ممکن ہوسکے، عید اپنے گھر پر منائیں۔

FOLLOW US