حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف بھی سوار تھے وہ گھر کیوں جا رہے تھے ؟جان کر ہر آنکھ نم ہو جائے گی


کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں دیگر مسافروں کے ہمراہ پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف بھی سوار تھے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف بھی بدقسمت طیارے میں سوار تھے۔ حمزہ پاس آوٹ ہونے کے بعد پہلی بار عید منانے کراچی اپنے گھر جارہے تھے۔ یاد رہے کہ لاہور سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان ایئر لائن کا طیارہ ایئرپورٹ سے تھوڑا دور رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جہاز میں 99 مسافروں سمیت 8 عملے کے افراد بھی سوار تھے۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی ہے۔ سول اسپتال میں 15 میتیں موجود ہیں۔ دارالصحت میں خالد نامی شخص، جبکہ سول اسپتال میں زبیر زیرعلاج ہے۔ عذرا پیچوہو کے مطابق میتیں منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جناح اسپتال میں 3 میتیوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ذرائع ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے میجر شہریار فضل بمعہ فیملی اور لیفٹینٹ حمزہ یوسف بھی کراچی میں گرنے والے طیارے میں سوار تھے۔ سیکنڈ لیفٹینٹ حمزہ یوسف بھی طیارہ حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔ حمزہ پہلی مرتبہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد عید کی چھٹی پر گھر جارہے تھے۔ جبکہ سینئر بیوروکریٹ خالد شیر دل کو تشویشناک حالت میں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار طیارے میں سوار ماڈل زارا عابد بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy