ایمیریٹس ائیرلائنز ہفتے میں 3900 سے زائد پروازیں چلاتی ہے آج تک کسی حادثے میں کوئی جان نہیں گئی: اقرارالحسن


کراچی : حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں فنی خرابی پہلے سے موجود تھی، کراچی میں طیارے کو حادثہ ہیش آنے کے بعد سینئیر صحافی اقرارالحسن کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں فنی خرابی پہلے سے موجود تھی۔ اقرارالحسن کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انتظامیہ کو طیارے کی حالت کے بارے میں کئی خطوط لکھے گئے، ذمہ داروں کا تعین بڑی آسانی سے کیا جاسکتا ہے، ایک بار غلطی کرنے والے کو نشانِ عبرت بنائیں، دوبارہ کبھی ایسا واقع نہیں ہوگا۔

سینئیر صحافی نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اس بار کوئی خاص ٹربیونل بنائے اور تیز ترین تحقیقات کروائی جائیں جس میں ذمہ دار شخص کا تعین کیا جائے، اس کے بعد جو بھی قصوروار نکلنے، وہ چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ اقرارالحسن نے دوسری ائیرلائنز کا حوالہ دیا جو ہزاروں فلائٹس اٹاتی ہیں لیکن انہیں کبھی حادثہ پیش نہیں آیا ہے، ایمیریٹس ائیرلائنز ہفتے میں 3900 سے زائد پروازیں چلاتی ہے، ریان ائیرلائن 58طیاروں کے ساتھ کام کرتی ہے اس کے علاوہ قطر ائیرویز اور ایزی جیٹ جیسی ائیرلائنز بھی ایسی خطے کی کمپنیاں ہیں لیکن آج تک کسی حادثے میں کوئی جان نہیں گئی۔ دوسری جانب کراچی طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافر محمد زبیر کا بیان سامنے آگیا ہے۔اپنے بیان میں زبیر کا کہنا ہے کہ پرواز ایک بجے لاہور سے چلی سب کچھ معمول کے مطابق تھا، کراچی میں اعلان کیا گیا کہ ہم ایئرپورٹ پر لینڈ کررہے ہیں، لینڈنگ کے دوران پائلٹ نے دوبارہ جہاز اوپر اڑایا، 15 سے 20منٹ طیارہ پرواز کرتا رہا، 10سے15منٹ بعد پائلٹ نے دوبارہ اعلان کیاکہ میں لینڈنگ کر رہا ہوں، پائلٹ نے دوبارہ لینڈنگ کا اعلان کیا تو 2 سے3 منٹ بعد جہاز کریش کرگیا۔ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ آخر تک ہمیں یہی لگتا رہا کہ جہاز معمول کی لینڈنگ کررہا ہے، جہاز کریش کرنے کے بعد میں شاید پہلا شخص تھا جو ملبے سے نکلا۔ محمد زبیر نے بتایا ہے کہ انکی حالت بہتر ہے تاہم انکے ہاتھ اور ٹانگیں جھلسی گئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy