شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی، مفتی پوپلزئی کا اعلان


پشاور: مفتی پوپلزئی کا عید الفطر 24 مئی کو منانے کا اعلان، امیر جامع مسجد قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ کل ان شاءاللہ تیسواں روزہ اور پرسوں بروز اتوار عید الفطر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے امیر مفتی پوپلزئی کی جانب سے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس بلایا گیا تھا۔ یہ اجلاس پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان میں ہوا۔ اجلاس کے بعد مفتی پوپلزئی نے اعلان کیا ہے کہ انہیں ملک کے کسی حصے سے شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا کل بروز ہفتہ کو 30 رمضان المبارک ہوگا، اور یوں عید الفطر اتوار 24 مئی کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں رمضان المبارک کا 28 واں روزہ تھا اور آج ہی مفتی پوپلزئی نے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔ تاہم سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے فوری بعد مفتی پوپلزئی نے بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب ملک میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں طلب کیا گیا ہے، جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ ماہرین فلکیات اور موسمیات کی رائے میں کل بروز ہفتہ کو ملک میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، قوی امکان ہے کہ ملک میں عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی۔ جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا موقف ہے کہ جاری کردہ قمری کلینڈر ہی درست ہے، جس کے مطابق ملک میں عید الفطر دنیا کے بیشتر ممالک کیساتھ 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy