’’عمران کا کام پورا ہوگیا ہے، اس لیے رپورٹ تیار کی گئی۔۔‘‘ چودھری برادران سے تعلقات، خسرو بخیتار کوکیا پیغام پہنچا دیا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نیا پاکستان اور تحریک انصاف کا یہ معیار ہے کہ جو چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ کرے اس کا قصور نہیں،جس جس شخص سے عمران کا کام پورا ہوگیا ہے ان سے چھٹکارے کے لیے یہ رپورٹ تیار کی گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ خسرو بختیار کو بھی پیغام دیا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کی بات نہیں کرنی چوہدری برادران سے بھی انکے تعلقات ٹھیک نہیں۔سبسڈی جو نہیں بنتی وہ عمران نے زبانی احکامات دے کر دی گئی،سبسڈی دینا کیا اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں۔

انہوںنے کہاکہ شوکت خانم کو بھی 22 لاکھ جہانگیر ترین کی جانب سے دئیے گئے۔کمیشن کی رپورٹ کہتی ہے کہ وہ رزاق داد اسد عمر اور وزیراعلی پنجاب کے جوابات سے مطمئن نہیںیہ تمام کے تمام مستقبل کے نیب کیسسز ہیںاگر آپ کو تھوڑی سے بھی شرم ہوتی تو کمیشن کی رپورٹ کے بعد استعفی دے دینا چاہیے تھا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں چینی کی قلت جان بوجھ کر پیدا کی گئی۔(ن) لیگ کے دور حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے فی کلو سے زائد فروخت نہیں ہوئی۔صادق و امین کی حکومت میں چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 85 روپے تک گئی،اس رپورٹ کے آنے کے بعد عمران خاں بچ نہیں سکتیچینی کے معاملے پر سٹہ بھی کھیلا گیا،ایک سٹے باز ہمیشہ سٹے باز ہی ہوتا ہے۔ سیکریٹری اطلاعات ن لیگ پنجاب عظمیٰ بخاری کا چینی بحران کی رپورٹ پر کہنا ہے کہ چینی کی پیداوار کم ہونے کے باوجود باہر کیوں بھیجی گئی؟ عظمیٰ بخاری نے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے پر عمل درآمد وفاقی کابینہ نے کیا، سبسڈی نہیں بنتی تھی، بزدار سے زبانی فیصلہ کروا دیتے ہیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سبسڈی دینا اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کونقصان پہنچانا نہیں ہے؟ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو بھی 42 لاکھ روپے عطیہ کیے گئے ہیں، جہانگیرترین کا کام پورا ہوگیا تھا ان کوفارغ کیا گیا، خسرو بختیار کی ملز کا کوئی فارنزک آڈٹ نہیں ہوا، 40 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن خسرو بختیار کےملازم کےنام ہوئی ہے، اختیارات سے تجاوز اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر مقدمات بنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف، شہبازشریف کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں، حکومت مان رہی ہے کہ اسمگلنگ ہوئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ رپورٹ آنے پر حکومتی نمائندوں کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، بزدار جس سیاسی اثر و رسوغ کا شکار ہوئے وہ اثر و رسوخ کس کا تھا؟ اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں سبسڈی دے کر یقینی بنایا گیا کی قیمت نہ بڑھے جبکہ ان کی سبسڈی کے بعد چینی کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 100 کے قریب پہنچ گئی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عید کے بعد حکومتی ایکشن دیکھیں گے، ورنہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy