چاند کی شہادتیں موصول ہونے کی صورت میں خیبرپختونخوا میں کل بروز ہفتہ عیدالفطر منائی جائے گی


پشاور: ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور کی غیر سرکاری و مقامی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس آج طلب کر لیا ۔ اس طرح رواں سال بھی خیبر پختونخوا سمیت میں ایک ہی دن عید منانے کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی ۔ آج بروز 22 مئی کو مسجد قاسم علی خان میں کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اجلاس طلب کیا ہے جس میں چاند دیکھنے کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمدمدنی نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کے شواہد موصول ہونے کی صورت میں عید ہفتے کے روز منانے کا اعلان کیا جائے گا بصورت دیگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی اتوار کو عید منانے کا اعلان کریں گے ۔ گزشتہ کئی سالوں سے خیبر پختونخوا میں دو عیدوں کی روایات برقرار ہے ۔

غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور پشاور کے شہریوں کاموقف ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ان کے فیصلوں کو نہیں مانتی اور اعلان مقامی کمیٹی کے اجلاس سے قبل کر دیتی ہے ۔ پشاو رسمیت صوبے بھر میں ایک ہی روز عید ہونی چاہیے جس کے لئے وفاقی حکومت فوری طور پر اقدامات کرے۔ دوسری جانب عید الفطر کے معاملے پر علماء اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری ڈٹ گئے ہیں گزشتہ روز بیان جاری کیا گیا ہے کہ عید الفظر اتوار کےروز ہو گی جبکہ علماء کرام کا کہنا ہے کہ صرف ہمارے بات چلے گی۔ سمندر پار پاکستانیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کے روز عید کیوں کرانا چاہتی ہے۔ پوپلزئی اور مفتی منیب الگ الگ راستے پر چل پڑےہیں۔ جبکہ علماء نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمتی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے فواد چودھری کے پاس کمیٹی کے اختیار نہیں ہیں۔ مفتی نعیم نے کہا کہ سائنس کا کوئی اعتبار نہیں ہے وہی کریں گے جو شریعت نے حکم دیا ہے۔ فواد چودھری کی نہیں چلے گی۔ معلوم نہیں فواد چودھری کو رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ کیا بغض ہیں۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی پیشن گوئیاں ماضی میں بھی غلط ہوتی رہیں اس بار بھی غلط ہونگی۔ عید پیر کو ہونے کے امکانات ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy