وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیاگیا


اسلام آباد:وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیاگیا۔۔۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے حکومت کا کورونا فنڈ کی رقم قرضوں کے لئے استعمال کر نے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ ایک بیان میں سینٹر بہرامند تنگی نے کہا کہ حکومت کے کورونا فنڈ کو ذاتی مقاصد اور قرضوں کی ادائیگی کے استعمال کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورونا فنڈ کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا عمران خان کا ایک اور ناکام ترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لوگوں کے مرنے کی نہیں اپنی حکومت کی فکر ہے،

عمران خان لوگوں کے مرنے پر فنڈز لیکر اپنی حکومت کو بچانا چاہتے ہیں، ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا کو روکنے کی بجائے فنڈز کو کہیں اور استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی تمام پالیسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں، نالائق وزیراعظم کو بائیس کروڑ عوام کی زندگی کی کوئی فکر نہیں، وزیراعظم کسی فیصلے میں صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اس وقت ایک خطرناک گیم کھیلنے جا رہے ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں ک ملک اور عوام کے حال پر رحم کرے، نالائق وزیراعظم مستعفی ہوکر ملک کے مستقبل کو بچائیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy