بریکنگ نیوز: عید سے قبل ہی عوام ٹینکیاں فُل کروالیں۔۔!!! ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ


اسلام آباد (ویب ڈیسک) آنے والے دنوں میں ملک کو پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) کی جانب سے کی گئی سستی درآمدات کی وجہ سے اگر آئل ریفائنریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار گھٹا دی تو ان مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔ آئل ریفائنریوں نے حکومت کو آگاہ کردیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد مارچ اور اپریل کے مہینوں میں انھیں 31 بلین روپے کا انوینٹری نقصان ہوا ہے۔ آئل ریفائنریوں نے حکومت کو اس بات سے بھی خبردار کردیا تھا کہ کسی بھی ریفائنری کی پیداوار میں کمی؍ بندش کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے جس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔

اب آئل ریفائنریوں کو مئی کے ابتدائی دو ہفتوں میں پی ایس او کی جانب سے سستے نرخوں پر درآمدات کی وجہ سے قیمتوں کے ایک اور بحران کا سامنا ہے۔ ان سستے نرخوں کی بنیاد پر جون کے لیے ایکس ریفائنری قیمت کا تعین کیا جائے گا۔ دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کراچی کے پریسنکٹ 18اورپریسنکٹ 12علی بلاک میں تعمیر کردہ 2 جدید ترین فیول سٹیشن کا افتتاح کر دیا گیاجو پاکستان سٹیٹ آئل کے تحت چلائے جائیں گے۔ پیٹرول پمپوں کے کھلنے پر بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ 40 ہزار فٹ رقبے پر مشتمل1 لاکھ 15 ہزارلیٹرکی گنجائش رکھنے والا فیول سٹیشن 1جو پریسنکٹ 18 میں واقع ہے،جدید فیول پمپس کی تمام سہولیات سے لیس ہے جن میں کار واش، ٹائر شاپ، شاپ،سٹاپ مارٹ اور پبلک ٹوائلٹ شامل ہے۔اس پیٹرول پمپ میں 5فیول ڈسپنسر ہیں جن میں 2 پیٹرول اور 3 ہائی اسپیڈ ڈیزل کیلئے مختص ہیں۔جبکہ فیول اسٹیشن 2 پریسنکٹ 12علی بلاک میں واقع ہے جس کی فیولنگ کپیسیٹی75 ہزار لیٹر ہے۔ یہ فیول اسٹیشن بھی 40 ہزارفٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور تمام جدید سہولیات سے لیس ہے۔اس پمپ میں 4 فیول ڈسپنسر نصب ہیں جن میں 2 پیٹرول اور 2 ہائی اسپیڈ ڈیزل کیلئے وقف ہیں۔ مختصر مدت میں تعمیر ہونے والے یہ فیول اسٹیشن PSO کی ترتیب شدہ SOPs کے مطابق چلائے جائیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
چین کے بعد پاکستانی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو پسپائی کا سامنا، ایک ہفتے میں دوسرا بڑا دھچکا دیدیا، پاک فوج نے دشمن کو سبق سکھا دیا
کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گِر کر تباہ، 100 سے زائد مسافروں کی موجودگی کی اطلاعات
افسوس ناک خبر: بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری، کتنی ہلاکتیں اور کتنے زخمی ہوگئے؟ تشویشناک اطلاعات موصول
بلوچستان میں دو مختلف واقعات میں پاک فوج کے 7جوان شہید
دشمن فو ج آپے سے باہر ، ایل او سی پر شدید گولہ باری ، بری خبر آگئی
پاک فوج میں کورونا وائرس سے پہلی شہادت میجر محمد اصغر کورونا کے باعث جاں بحق

سپورٹس
نیوزی لینڈ نے پاکستان کیساتھ شیڈول کرکٹ سیریز موخر کر کے ایک دوسری ٹیم کیساتھ سیریز کھیلنے کا منصوبہ تیار کر لیا
ورلڈ کپ 2019ء میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی
آئی سی سی پر حکمرانی کی بساط، بھارت نے چال چل دی
بھارت ورلڈ کپ میں پاکستان کا راستہ روکنے کیلئے جان بوجھ کر انگلینڈ سے ہارا: بین سٹوکس
سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی: یونس خان
قسمت کی دیوی مہربان۔۔!! ثقلین مشتاق اعلیٰ عہدے کیلئے منتخب

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy